Categories: NewsUrdu News

جمہوری عمل کو کامیاب بنانے میں ہر ووٹر اپنا کلیدی کردار ادا کرتا ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

مظفرگڑھ۔7 دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 دسمبر2017ء)کسی بھی ریاست کے نظام کو چلانے کیلئے اچھی قیادت کی ضرورت ہوتی ہے اور اچھی قیادت کا انتخاب ہم اپنے ووٹ کے ذریعے کرتے ہیں، جمہوری عمل کو کامیاب بنانے میں ہر ووٹر اپنا کلیدی کردار ادا کرتا ہے،ووٹ محض ایک ضرورت ہی نہیں بلکہ یہ ہر شہری کا اولین فرض بھی ہے، یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مظفرگڑھ ظہور حسین بھٹہ نے قومی دن برائے ووٹران کے موقع پر الیکشن کمشنر آفس مظفرگڑھ کے زیر اہتمام پوسٹ گریجویٹ کالج میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ملک کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے ، مردو خواتین مل کر ہی کسی بھی معاشرے ، ملک اور قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں، انتخابی عمل میں خواتین کو بھی آگے آنا ہوگا، انہوںنے کہا کہ خواتین کواپنی سوچ کے مطابق بہترین قیادت کا انتخاب کا حق حاصل ہے ، جمہوریت کے فروغ اور ملک کی ترقی کیلئے خواتین ووٹ ذریعے اپنا کردار ادا کریں، قبل ازیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مظفرگڑھ چوہدری محمد اکرم نے بتایا کہ الیکشن کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر قومی دن برائے ووٹران منایا جارہا ہے ،جس کا مقصد عوام میں ووٹ کی اہمیت کا شعور اجاگر کرنا ہے ، تاکہ انتخابات کے دوران ووٹ ڈالنے کی شرح میں اضافہ ہواور زیادہ سے زیادہ عوام انتخابی عمل میں حصہ لے سکیں اور مرد و خواتین کے ووٹ ڈالنے کی شرح کے فرق کو ختم کیا جاسکے، انہوںنے کہا کہ صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کیلئے ضروری ہے کہ عوام بالخصوص خواتین اس عمل میں بھر پور حصہ لیں، انہوں نے بتایا کہ 1970کے عام انتخابات سے لے کر 2013کے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح میں بتدریج کمی واقع ہوئی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ مردو خواتین سمیت معذور افراد کو بھی ووٹ ڈالنے کے عمل میں شریک کیا جائے اور اس کیلئے ضروری ہے کہ ہر شہری ووٹ کا اندراج ضرور کرائے، تاکہ عوام کی منتخب نمائندے عوام کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کرسکیں، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ سیاسیات کے پروفیسر مظہر حسین گشکوری نے ووٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیںجمہوری عمل کو طاقت ور بنانے کیلئے ووٹ ڈالتے وقت روایتی کلچر کا تبدیل کرنا ہوگا،نوجوان نسل میں سیاسی شعور بیدار کرنا ہوگا، جس کیلئے ایسے سیمینار کا انعقاد اور اپنے نصاب میں ووٹ کی اہمیت کو شامل کرنا ہوگا، سجاد حسین بھابھہ پرنسپل غازی گھاٹ سکول نے ووٹ اور شعبہ ہائے زندگی کے دیگر امور کیلئے شناختی کارڈ کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی، سماجی کارکن ام کلثوم سیال اور شاہانہ عباس شانی نے انتخابی عمل میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی جبکہ معروف شاعر افضل چوہان نے جمہوری نظام میں اداروں کے کردار کا اجاگر کیا اور اپنا مذموم کلام پیش کیا، سیمینار میں پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر افتخار ہاشمی، سماجی کارکن عمر دراز فاروقی، سوشل ویلفیئر آفیسر اظہر یوسف، میاں محمد طارق سمیت کالج ھذا کے لیکچرار طلبا و طالبات کی کثیر تعدا نے شرکت کی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago