Categories: NewsUrdu News

ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوںمیں آنے والے مریضوں کو تمام سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ۔8 دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے کہا ہے کہ مظفرگڑھ میں بھی ہیلتھ ویک کنونشن 2دسمبر سے منایا جارہا ہے، جس میں عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں آگاہی دی گئی، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ کی وژن کے مطابق صوبے کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ضلع مظفرگڑھ کے سرکاری ہسپتالوں کی حالت کو بہتر بنایا گیا ہے اور مزید انفراسٹرکچر کی تعمیرو مرمت کا کام جاری ہے اب سرکاری ہسپتالوں میں عالمی معیار کی سہولیات مریضوں کو فراہم کی جارہی ہیں، یہ بات انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جتوئی میں ہیلتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد مگسی بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ہفتہ صحت کے تحت ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوںمیں آنے والے مریضوں کو تمام سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں، مریضوں کو مفت علاج معالجہ سمیت مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں، انہوںنے ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں سے اخلاق و عزت سے پیش آیا جائے ، ان کی بات کو غور سے سنا جائے اور تمام دستیاب سہولیات برابری کی سطح پر فراہم کی جائیں تاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے شعبہ صحت میں کیے جانے والے انقلابی اقدامات کے ثمرات عوام بالخصوص دور دراز کے علاقوں کی عوام تک یکساں طور پر میسر آسکیں، اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا، سٹاک رجسٹر، میڈیکل سٹور، حاضری رجسٹر اور صفائی کے معیارکا جائزہ لیا اوراطمینان کا اظہار کیا، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ہفتہ صحت میں اعلیٰ کار کردگی کا مظاہر کرنے پر ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف میں شیلڈ پیش کیں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago