مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 جون2018ء) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی والدہ انتقال کر گئیں ، آبائی قبرستان بستی دھل والا میں سپرد خاک، ختم قل خوانی کل جمعرات کو بعد نماز عصر ان کی رہائش گاہ فرید کالونی میں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے جمشید دستی کی والدہ غلام سکینہ کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی انہیں نشتر ہسپتال ملتان لے جایا گیا جہاں وہ قضائے الہی سے انتقال کر گئیں ۔نماز جنازہ فرید کالونی میں ادا کرنے کے بعد ان کے آبائی قبرستان بستی دھل والا میں سپرد خاک کردیا گیا، ختم قل خوانی جمعرات کے روزبعد نماز عصر ان کی رہائش گاہ فرید کالونی میں ہوگی دعا افطاری سے قبل کرائی جائیگی، نماز جنازہ میں سابق ممبران اسمبلی احمد کریم قسور لنگڑیال، علمدار عباسی قریشی ، عوامی راج پارٹی کے رہنما چودھری عامر کرامت سمیت بلدیاتی نمائندوں ، سیاستدانوں ، سرکاری آفیسران ،وکلا، صحافیوں اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔