مظفر گڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 25مئی 2010ء) مظفر گڑھ میں جمشید دستی کے مبینہ ساتھیوں نے علاج میں غفلت پرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزاسپتال کےڈاکٹرپرتشدد کیا ہے۔ جبکہ پی ایم اے پنجاب نےآج صوبے بھر کے اسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان کیاہے۔ ہنگامہ آرائی کے الزام میں جمشید دستی اور ان کے ساتھیوں کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیواسپتال میں دوران علاج ایک شخص جاں بحق ہوگیاجس پرجمیشد دستی کے ساتھی اورمریض کے لواحقین نے ڈاکٹر زکیخلاف احتجاج کیا۔
اس دوران دونوں اسپتال کے عملے اور مظاہرین کی جانب سے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا گیا۔ جس کے دوران چھ افراد زخمی ہوگئے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جس ڈاکٹر کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے وہ چھٹی پر تھا۔ڈاکٹرز نے ایم این اے جمشید دستی کیخلاف شدیدنعرےلگائےجبکہ ڈاکٹرکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔پی ایم اے پنجاب نے مطالبہ کیاہے کہ جمیشد دستی اور ان کے ساتھیوں کوگرفتارکرکے مقدمہ قائم کیا جائے ۔رات گئے جمشید دستی اور ان کے ساتھیوں کےخلاف ڈاکٹروں پر تشدد اور توڑپھوڑ کا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔