مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی- 23اکتوبر 2017): جمشید دستی کا بھائی مشتاق دستی ساتھیوں سمیت سرکاری لکڑی چراتے پکڑا گیا۔تفصیلات کے مطابق مشتاق دستی اور اس کے 2 ساتھی چک مٹھن میں سڑک کنارے موجود محکمہ جنگلات کے درخت کاٹ رہے تھے اور شہریوں کی اطلاع پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔محکمہ جنگلات کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور جمشید دستی کے بھائی سے چوری کی گئی سرکاری لکڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے جبکہ مشتاق دستی کا موقف ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی شادی کے موقع پر راستہ کلیئر کرانے کے لیے لکڑی کٹوا رہا تھا، دوسری جانب جمشید دستی کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، اگر ان کا بھائی گناہگار ہے تو اسے سزا ملنی چاہئے۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…