Categories: NewsUrdu News

جمشید دستی پر جلسے سے خطاب کے دوران حملہ،سرپھٹ گیا، 3افراد گرفتار

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔19اگست۔2013ء) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی پر انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران نامعلوم شخص نے قاتلانہ حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ان کا سر پھٹ گیا اس دوران پولیس نے 3افراد کو گرفتار کرکے پستول برآمد کرلی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سناواں میں جمشید دستی اپنے بھائی کے انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے کہ نامعلوم شخص نے ان پر حملہ کر دیا۔حملے کے نتیجے میں جمشید دستی کا سر پھٹ گیا اور ان کے سر سے خون بہنا شروع ہو گیا لیکن جمشید دستی نے اپنی تقریر میں خلل آنے نہیں دیا اور زخمی حالت میں بھی اپنی تقریرکو جاری رکھا۔حملہ آور کوجلسے میں شریک لوگوں نے پکڑ کر اسے مارنا شروع کر دیا اور اس کی جیب سے مرچیں بھی برآمد ہوئی ہیں، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر 3افراد کو گرفتارکرکے پستول برآمد کرلی، گرفتار افراد کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ جمشید دستی حلقہ 177 اور 178 مظفر گڑھ سے عام انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے بعد میں انہوں نے حلقہ 177 کی نشست خالی کردی تھی جہاں 22اگست کو اب ضمنی انتخاب ہوگا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago