جمشیددستی سے محبت کااظہار،نوجوان کی خودکشی کی کوشش

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 جون2017ء) جمشید دستی کامیڈیا میں بیان سن کرنوجوان نے دلبرداشتہ ہوکر دریائے چناب میں چھلانگ لگادی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی افراد نے دریائے چناب میں ڈوبنے والے نوجوان کوبچالیا۔مظفرگڑھ میں جمشید دستی کامیڈیا میں بیان سن کرنوجوان دلبرداشتہ ہوگیا تھا۔نوجوان پٹھانے خان نے دریائے چناب میں چھلانگ لگادی تھی۔ اس کے والدین نے دعوی کیاکہ بیٹے نے چھلانگ لگانے سے قبل خودسوزی کی بھی کوشش کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جمشیددستی نے پولیس کی جانب سے تشدد کاالزام عائد کیا تھا۔