مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔24 مئی۔2016ء) جاپان انٹرنیشنل کوآپریٹنگ ایجنسی ( جائیکا) کی ٹیم نے زراعت و لائیو سٹاک میں مالی اعانت کیلئے ڈیٹا کلیکشن کیلئے ضلع مظفر گڑھ کا دورہ کیا۔ ٹیم کو دفتر ای ڈی او زراعت مظفر گڑھ میں بریفنگ دی گئی۔بریفنگ اجلاس میں میاں عابد حسین ای ڈی او زراعت، مہر عابد حسین ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع، میاں الٰہی بخش بودلہ ڈسٹرکٹ آفیسر واٹر مینیجمنٹ و لائیو سٹاک کے دیگر افسران نے شرکت کی۔میاں عابدحسین نے بریفنگ اجلاس میں بتایا کہ ہم ضلع میں زراعت و لائیوسٹاک میں کاشتکاروں کی مالی و تکنیکی اعانت کے پروگرام کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایجنسی کو اشتراک کیلئے محکمہ زراعت و لائیوسٹاک کابھرپور تعاون حاصل ہوگا۔وفد میں جاپانی شہری مسٹر اکیڈا اور مسٹر عامر بخاری سینئر پروگرام آفیسر شامل تھے۔ ایجنسی کے نمائیندوں نے اجلاس کو بتایا کہ انکی ایجنسی جنوبی پنجاب میں زراعت اور لائیوسٹاک سیکٹر میں کاشتکاروں کی آمدن میں اضافہ اور مالی استحکام کیلئے مختلف منصوبہ جات کے آغاز کا پروگرام رکھتی ہے۔وفد کو مہر عابد حسین ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع مظفرگڑھ نے زراعت کی صورتحال ،کاشتکاروں کے مسائل زرعی اعداد شمار متوقع اور مناسب قابل عمل منصوبہ جات اور لائیوسٹاک میں کاشتکاروں کی مالی معاونت کیلئے تفصیل سے بریفنگ دی ۔ انہوں نے ٹیم کو فیلڈ میں مختلف سرگرمیوں کا نمائنہ کروایا۔جسمیں کھجور کے باغات، آبپاشی کی سکیمیں شامل تھیں۔ فیلڈ میں مختلف کاشتکاروں کے انٹرویوز کئے گئے۔