تھرمل پاور اسٹیشن رہائشی کالونی میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر سیکیورٹی کیمرے نصب کرنے کا مطالبہ

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 مارچ2020ء) پیغام یونین تھرمل پاور اسٹیشن مظفرگڑھ نے تھرمل پاور اسٹیشن رہائشی کالونی میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتہ میں موٹرسائیکل چوری کی یکے بعد دیگرے 3 وارداتیں لمحہ فکریہ ہیں، چوری کی وارداتوں سے کالونی کے رہائشی ملازمین عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں۔انہوں نے تھرمل پاور اسٹیشن کی انتظامیہ اور پولیس سے چوری کی وارداتوں کا سدباب کرنے اور کالونی اور پاورہاؤس گیٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔