تھانہ خان گڑھ کی حدود میں شادی شدہ خاتون کی مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 اپریل2019ء) تھانہ خان گڑھ کی حدود بستی حافظ والا پر شادی شدہ خاتون کی مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش۔20 سالہ رفیعہ زوجہ طالب حسین نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے کالا پتھر پی لیا متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا جہاں اسکا علاج معالجہ جاری ہے ۔