مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 مئی2019ء) تھانہ خان گڑھ فرنٹ ڈیسک آپریٹر عامرشہزاد نے دو اشتہاری پکڑ لیے۔ملزمان کرایہ نامہ درج کرانے آے تو فرنٹ ڈیسک آپریٹر عامر شہزاد نے آن لائن ریکارڈ کی مدد سے دونوں ملزمان کو پکڑ کر تھانہ شاہجمال پولیس کے حوالے کردیا۔کرایہ نامہ درج کرانے کیلیے آنے والے ظہور احمد اور عامر تھانہ شاہجمال کے مقدمہ 144/15 میں اشتہاری پائے گ?۔ دونوں اشتہاری ملزمان کو تھانہ شاہجمال پولیس نے تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔