تھانہ خان گڑھ، مونڈکا پولیس چوکی کے قریب چوری کی وارداتیں

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 نومبر2018ء) تھانہ خان گڑھ کی حدود مونڈکا پولیس چوکی کے قریب چوری کی وارداتوںمیںاضافہ ہوگیا ہے ،مونڈکا پولیس چوکی کے اہلکار گشت کرنے کی بجائے سکون کی نیند کرنے لگے ۔گزشتہ شب نا معلوم چور موبائل شاپ سے 70 ہزار نقدی اور 50 ہزار مالیت کے موبائل فون اور قیمتی اشیاء چوری کر کے لے گئے ۔دوسری چوری ڈرنک کارنر ایزی پیسہ شاپ پر ہوئی ،نامعلوم چور 40 ہزار نقدی اور 60 ہزار کی سگریٹ اور دوسرا سامان لے اڑے۔تاجروں اور شہریوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔