تمام ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف حاضری کو یقینی بنائیں ، ڈپٹی کمشنر

مظفر گڑھ۔17 مارچ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے یہ بات انہوں نے دیہی مرکز صحت سنانواں کے اچانک معائنہ کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف حاضری کو یقینی بنائیں غیر حاضری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔غیر حاضری اور فرائض سے غفلت پر بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ صفائی کے بغیر اچھی صحت نا ممکن ہے۔آر ایچ سی سنانواں میں غیر میعاری صفائی کی ناقص صورتحال پر سینئر میڑیکل آفیسر پر برہمی کا اظہار کیا اور وارننگ جارج کی کہ آئندہ صفائی کے بہتر انتظام کیا جائی,اس موقع پر ڈی سی نے آر ایچ سی کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا اور ہسپتال میں داخل مریضوں سے عیادت کی اور ان کے علاج کے بارے میں دریافت کیا جس پر مریضوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔