Categories: NewsUrdu News

تلاپیہ مچھلی کی مظفرگڑھ کے تالابوں میں کامیابی سے افزائش جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 جنوری2020ء) تھائی لینڈ سے آئی مچھلی کی مظفرگڑھ کے تالابوں میں کامیابی سے افزائش جاری، سخت جان ہونے کی وجہ سے کھارا پانی ہو یا پھر موسمی اثرات اس مچھلی کے سامنے کسی کا زور نہیں چلتا۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ میں 3 ہزار ایکڑ رقبہ پر مچھلی کی مختلف اقسام کی فارمنگ ہو رہی ہے لیکن گزشتہ چند سالوں سے تھائی لینڈ سے درآمد شدہ تلاپیہ مچھلی زیادہ پیداوار اور سخت جان ہونے کی وجہ سے فش فارمرز کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔
اس حوالے سے معروف فش فارمر رانا محمد افضل نے بتایا کہ تلاپیہ مچھلی میں کانٹے نہیں ہوتے اور کانٹوں کے بغیر گوشت ہونے کی وجہ سے یہ زیادہ پسند کی جاتی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز محمد مشتاق نے بتایا کہ تلاپیہ مچھلی کی فی ایکڑ پیداوار 70 من ہے، جسے بہتر منیجمنٹ اور واٹر کوالٹی بہتر بنا کر 100 من فی ایکڑ تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلاپیہ مچھلی نمکین اور کھارے پانی میں بھی پرورش پا سکتی ہے اور سخت موسمی حالات بھی برداشت کر سکتی ہے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

3 days ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 days ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago