Categories: NewsUrdu News

بجلی چوروں کوجرمانے کے ساتھ ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے،سی ای او میپکو

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 جنوری2020ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود نے کہا ہے کہ فیلڈ افسران اپنی کارکرد گی کو مزید بہتر بنائیں لائن لاسز کو فیڈر کی سطح پر کنٹرول کریں۔ بجلی چوروں کو نہ صرف جرمانے کئے جائیں بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے میپکو ڈیفالٹرز سے وصولی کے اہداف حاصل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ڈیڈڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی،رننگ ڈیفالٹرز سے بلوں کی ادائیگی کے لیے سخت ترین اقدامات کئے جائیں اور ڈیفالٹرز کے کنکشنز فوری طور پرمنقطع کئے جائیں۔یہ باتیں انہوں نے میپکو سرکل مظفر گڑھ کے دورے کے موقع پر میپکو سرکل مظفر گڑھ کے افسران سے میٹنگ کے دوران کیں۔انہوں نے کہاایکسین اور ایس ڈی اوخود فیلڈ میں نکلیں،لائن لاسز اور واجبات کی وصولی کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کریں۔ایس ڈی اوز فیلڈ میں بھیجنے سے قبل لائن سٹاف کی ٹی اینڈپی کی چیکنگ کریں اور لائن سٹاف اپنی قیمتی جانوں کی حفاظت یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا تمام افسران صارفین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں تاکہ میپکو کا امیج لوگوں کی نظر میں بہتر ہو سکے۔اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذر محمد ڈب، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد نعیم سامٹیہ،ڈائریکٹرکمرشل میپکوہیڈکوارٹررفیق عابد، ایکسین میپکو ڈویڑن مظفرگڑھ محمدعمیرقاسم،ایکسین علی پوریعقوب گدارا،ایکسین لیہ بلال خان، ایکسین گریڈمظفرگڑھ منصف علی لغاری، ایکسین ایم اینڈٹی مظفرگڑھ نذیراحمد گوپانگ،ایکسین آرآرای مظفرگڑھ ملک محمداشرف، ڈی سی ایم اظہار علی میپکوسرکل مظفرگڑھ کے ایس ڈی اوز اور اے پی آر او بھی موجودتھے ۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago