مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری مظفرگڑھ محمد فاروق علوی نیگزشتہ روز اچانک گورنمنٹ ہائی سکول بستی درگھ خان گڑھ کا دورہ کیا، جس کے دوران سکول کے تین اساتذہ محمد احمد ایس ایس ٹی، عامر حسین اور عبدالمالک درگھ ڈیوٹی سے غیرحاضر پائے گئے ، جس کا انہوں نے سخت نوٹس لیا۔انہوں نے سینئر ہیڈماسٹر رانا فرزند علی کے ہمراہ سکول کی کلاسز کا تعلیمی جائزہ لیا اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ڈی ای او نے اس موقع پر کہا کہ ضلع میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، جبکہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں کوتاہی اور اساتذہ کی غیرحاضری برداشت نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے سکول کی عمارت کا بھی معائینہ کیا۔