مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 اکتوبر2019ء) صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں کپاس کی چنائی کا عمل شروع ہو گیا کپاس ملکی معیشت میں ریڑھ کی ھڈی کی حیثیت رکھتی ھے محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاروں کو کپاس کی چنائی کے عمل کے لئے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت شعبئہ اطلاعات نوید عصمت نے کہا ھے کہ کپاس کی چنائی سورج کی روشنی میں صبح 10 بجے سے شروع کرنی چاھیئے تا کہ کپاس پر موجود شبنم خشک ھو جائے اس طرح چنائی میں آسانی ھوتی ھے اور کپاس ضائع بھی نہیں ھوتی انہوں نے کہا کہ کپاس کی چنائی سپروائزر کی نگرانی میں قطار بنا کر پودوں کے نچلے حصے سے شروع کرنی چاھیئے انہوں نے بتایا کہ چنائی اور سٹوریج صحیح طریقے سے نہ ھونے کی وجہ سے پاکستان کپاس پیدا کرنے واکے 60 ممالک میں روئی کی آلودگی کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ھے جس کی وجہ سے عالمی منڈی میں پاکستانی کپاس کی قیمت 2 سے 3 سینٹ فی پاونڈ سے بھی کم ملتی ھے جس کی وجہ سے سالانہ اربوں روپے کا نقصان ھوتا ھے انہوں نے کہا کہ کپاس کی چنائی اور سٹوریج کے عمل کو بہتر بنا کر کپاس کی آلودگی کو کم کیا جا سکتا ھے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…