تحصیل جتوئی میں آسمانی بجلی گرنے سے سکول جانے والے 2 بچے جاں بحق

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 مارچ2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں آسمانی بجلی گرنے سے اسکول جانے والے 2 بچے جاں بحق ۔جتوئی کے علاقے بستی اللہ بخش کے نواحی علاقے موضع خالطی میں دو بچے موٹرسائیکل پر گورنمنٹ پرائمری اسکول خالطی جار ہے تھے کہ آسمانی بجلی گرنے سے جل کر جاں بحق ہوگئے،مظفرگڑھ ضلع کے مختلف علاقوں جتوئی،کوٹ ادو،شاہجمال خانپور علی پور وغیرہ میں بارش کا سلسلہ جاری ہیشدید بارش کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گیا ہے ،دفاتر جانے والے ملازمین،کاروباری حضرات اور اسکول جانے والے بچے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔