اسلام آباد(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19فروی 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سیف اللہ خان نیازی نے مظفرگڑھ میں بجلی کے جھٹکے سے غریب محنت کشوں کی ہلاکتوں پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی اور پنجاب حکومت سے متاثرین کی مالی امداد کرنے کا مطالبہ کیا ۔اسلام آباد سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کام کے دوران کھدائی میں مصروف مزدوروں کی ہلاکت انتہائی افسوسناک حادثہ ہے جس سے مناسب حفاظتی تدابیر اختیار کر کے بچا جا سکتا تھا۔مقامی حکومت سے واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ کیلئے معاونت کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت پر زور دیا۔ اپنے بیان میں تحریک انصاف کے رہنما نے جاں بحق مزدوروں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…