Categories: NewsUrdu News

تحریک انصاف اپنے منشور کے مطابق غربت کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے،صوبائی مشیر زراعت عبدالحئی

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 اکتوبر2019ء) صوبائی مشیر زراعت عبدالحئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے منشور کے مطابق غربت کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب غریب طبقہ بالخصوص خواتین کو گھریلوسطح پر کاروبار کرنے کی سہولیات فراہم کررہی ہے یہ بات انہوں نے وزیراعظم کے گھریلو مرغبانی پروگرام کے تحت 200 افراد میں پانچ مرغیوں اور ایک مرغا کا سیٹ تقسیم کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ گھریلو مرغبانی سکیم کا مقصد غذائی قلت اور بیروزگاری کے خاتمے میں مدد مقصود ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت غربت کے خاتمے اور ملکی کو معاشی طور پر دن رات مثبت حکمت عملی میں مصروف عمل ہے جسکے ثمرات جلد ہی عوام کو منتقل ہونا شروع ہوجائیں گے۔

قبل ازیں سکیم میں جمع شدہ درخواستوں کی قرعہ اندازی کی گئی کامیاب200 مرد و خواتین کوپانچ مرغیاں اور ایک مرغا تقسیم کیا گیا،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر طارق چھجڑا نے بتایا کہ مرغیاں وصول کرانے افراد کو گھریلو مرغبانی کے لئے مفید مشورے دئے گئے ہیں۔قرعہ اندازی میں کامیاب تمام افراد نے وزیراعظم کے اس اقدام کا خیر قدم کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اس موقع پر نصیر احمد،شیخ معاویہ اور ماجد دستی بھی موجود تھے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago