مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 29 اگست2019ء)تاندلیانوالا شوگر مل یونٹ رحمان حاجرہ مظفرگڑھ کی شجر کاری مہم گزشتہ روز اختتام پذیر ہوئی، مل کے ڈپٹی جنرل مینیجر عقیل حیدر نقوی نے اس موقع پر مل کے سٹاف اور علاقہ کے لوگوں کو بتایا کہ اس سیزن میں 2000 پودے لگانے کا ہدف تھا لیکن انہوں نے اپنی ٹیم کے تعاون سے 2500 پودے لگانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پودے انسانی زندگی کیلئے انتہائی ضروری ہیں یہ نہ صرف آکسیجن پیدا کرتے ہیں بلکہ شوگر مل اور اردگرد کے ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔