مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 ستمبر2022ء) بیٹے نے دوسری شادی کرنے پر باپ کو قتل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
قتل کا واقعہ مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقہ موضع چوہدری میں پیش آیا ہے جہاں بیٹا رب نواز دوسری شادی کرنے پر باپ ملازم حسین شاہ کو کلہاڑے کے وار سے قتل کر کے موقع سے فرار ہو گیا،پولیس زرائع کے مطابق مقتول نے چند ماہ قبل دوسری شادی کی تھی جس کا بیٹے کو شدید رنج تھا۔
ملزم ربنواز نے والد کو گردن کے پیچھے سے کلہاڑا مارا جس سے مقتول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صرر کوٹ ادو نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے،پولیس کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیم نے موقع واردات سے اہم شواہد اکٹھے کر لئے ہیں،پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹمارٹم کےلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کر دیا ہے۔