مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 اپریل2017ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے ایس ڈی پی او میاں یوسف ہارون نے، سرکل علی پور میں بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں میں کیش انعامات اور اسناد تقسیم کی,تفصیل کے مطابق سرکل علی پور میں جرائم کے خاتمے کے لئے بہترین خدمات سر انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایس ڈی پی او علی پور میاں یوسف ہارون کے آفس میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں میں کیش انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ڈی پی او علی پور میاں یوسف ہارون کا کہنا تھا کہ، جہاں سزا پر زور دیا جاتا ہے وہاں جزا کا عمل بھی جاری و ساری رہتا ہے، تو یہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی جن پولیس اہلکاروں نے اپنی جان پر کھیل کر جرائم کی سرکوبی کے لئے کارکردگی دکھائی ہے ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ان میں کیش انعامات اور اسناد تقسیم کی گئی ہیں۔ اس موقع پر کیش انعامات اور اسناد حاصل کرنے والے پولیس اہلکاروں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔