بھاشا ڈیم کا سنگ بنیاد میں نے پیپلز پارٹی کی حکومت میں رکھا تھا جس کو ن لیگ کی حکومت نے التواء میں ڈال کر ادھورا چھوڑ دیا تھا

مظفر گڑھ۔12 ستمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 ستمبر2018ء) سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی نے ضلعی جنرل سکریٹری مظفرگڑھ ملک مظہر کے ساتھ اپنی رہائش گاہ گیلانی ھاوس میں ملاقات کے موقع پر کہا کہ ہماری ہار حالیہ الیکشن میں Love میرج نہیں ارینج میرج تھی۔ انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم کا سنگ بنیاد میں نے پیپلز پارٹی کی حکومت میں رکھا تھا جسکو ن لیگ کی حکومت نے التواء میں ڈال کر ادھورا چھوڑ دیا تھا جبکہ اس منصوبے کا کریڈٹ موجودہ حکومت لینے کی کوشش کر رھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی بقاء کے جتنے بھی منصوبے ہیں ان کا سہرا پیپلز پارٹی کو جاتا ہے جیسے ایٹمی پروگرام ہو، میزائل پروگرام ہو، سی پیک منصوبہ ہو یا دیا میر بھاشا ڈیم ہو۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دورے حکومت میں بھاشا ڈیم منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر مجھ کو سیکورٹی رسک کا ڈراواء دے کر سنگ بنیاد سے روکا گیا مگر میں نے اپنی جان کی پرواء نہ کرتے ہوئے اپنے دس وزراء کے ہمراہ جا کر ملک اور قوم کی بقاء کی خاطر جاکر سنگ بنیاد رکھا جبکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سنجیدہ سیاست کرتے ہوے ملکی استحقام اور جمہوریت کی بقاء کی خاطر اپنے ذاتی مفادات کو قربان کیا۔