Categories: NewsUrdu News

بھارت گذشتہ سالوں میں پاکستان کی طرف سے آنے والے پانی پر ڈیموں کی تعمیر کر کے پاکستان کو بنجر بنانے کی کوشش کی ہے، بھارت سے مذاکرات ہونے چاہئے لیکن اس آڑ میں بھارت کے جرائم کو نہیں چھپا چاہئے ، بھارت کبھی بھی پاکستان سے مذاکرات میں سنجیدہ نہیں رہا،ہمیں بھارت سے سستی بجلی کی تجارت کی بجائے اپنے دریاؤں کا پانی واپس لینا چاہیے،امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعیدکی پریس کانفرنس سے خطاب

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔23جون۔ 2013ء) امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا کہ بھارت گذشتہ سالوں میں پاکستان کی طرف سے آنے والے پانی پر ڈیموں کی تعمیر کر کے پاکستان کو بنجر بنانے کی کوشش کی ہے ہم کہتے ہیں کہ بھارت سے مذاکرات ہونے چاہئے لیکن اس آڑ میں بھارت کے جرائم کو نہیں چھپا چاہئے کیونکہ بھارت کبھی بھی پاکستان سے مذاکرات میں سنجیدہ نہیں رہا۔ہمیں بھارت سے سستی بجلی کی تجارت کی بجائے اپنے دریاؤں کا پانی واپس لینا چاہیے۔ وہ گذشتہ روز دارالحدیث محمدیہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جماعة الدعوة کے ناظم اطلاعات یحییٰ مجاہد اورجماعة الدعوة ضلع مظفر گڑھ کے امیر ابوہریرہ بھی موجود تھے۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ امریکہ کبھی نہیں چاہتا کہ پاکستانی طالبان سے بات چیت کر کے اپنے مسائل حل کرنے کی کوشش کرے یہی وجہ ہے کہ جب بھی پاکستان اور طالبان کے مذاکرات کی راہ ہموار ہوتی ہے تو امریکہ ڈرون حملوں کے ذریعہ اس کو سبوتاژ کر دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ حکو مت کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ سابقہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں پر عمل نہ کریں بلکہ ان سے سبق حاصل کریں۔ پرویز مشرف دور کے امریکہ سے کیئے گئے تمام خفیہ معاہدے ختم کئے جائیں۔ آزاد خارجہ پالیسی تشکیل دی جائے۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے بھارت کو MFN کا درجہ دینے کی کوشش کی جس کا ہم نے دفاع پاکستان کونسل کے پلیٹ فارم سے ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا ہمارا موقف ہے کہ مسئلہ کشمیر، پانی اور دیگر اہم مسائل کے حل کے بغیر بھارت کو MFNکا درجہ دینا کسی صورت درست نہیں۔ہمیں بھارت کے حوالہ سے عالمی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو سرفہرست رکھنا چاہئے۔ دریں اثناء دارالحدیث محمدیہ مظفر گڑھ میں کارکنان کے تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت و پارٹی بازی سے امت مسلمہ کو سخت نقصان پہنچا ہے۔ تربیتی اجتماع سے جماعة الدعوة کے مرکزی رہنماؤں مولانا سیف اللہ خالد، مولانا نصر جاویداور مولانا کلیم اللہ آف شجاع آبادی نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر حافظ محمد سعید نے دارالحدیث محمدیہ کے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ انہوں نے کہاکہ کفار کے تسلط سے نجات کیلئے مسلمانوں کو واپس اپنے اصل دین کی طرف پلٹنا ہو گا ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان اپنے عقائد واعمال کی اصلاح کریں، مغربی کلچر و ثقافت چھوڑ کر محمدی کلچر پر عمل پیرا ہوں سود اللہ اور اس کے رسولﷺ سے کھلی جنگ ہے اسے ختم کیا جائے۔ خواتین پردہ کریں اور اپنے بچوں کو ایسے تعلیمی اداروں میں داخل نہ کروائیں جہاں ان کے عقیدے و ایمان برباد ہونے کا اندیشہ ہو۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

9 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

9 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

9 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago