Categories: NewsUrdu News

بچے کو محفوظ، پرامن اور بیماریوں سے پاک پاکستان دینا ہماری ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر

مظفر گڑھ۔2 مئی(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 مئی2018ء) بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کو محفوظ، پرامن اور بیماریوں سے پاک پاکستان دینا ہماری ذمہ داری ہے اور اس کے ضروری ہے کہ ہم اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ایمانداری اور دیانتد اری سے ادا کرتے رہیں، ملک کو ہمیشہ کیلئے پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ بنانے کیلئے محکمہ صحت کے افسران ، اہلکاران سمیت معاشرے کے ہر فر د کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا مثبت کردارادا کرے یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور نے انسدا د پولیو مہم کے سلسلے میںمنعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ضلع مظفرگڑھ سمیت صوبہ بھر میں ابھی تک پولیو کا کوئی کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا، یہ سب محکمہ صحت کے افسران ، اہلکاران ، انسداد پولیو مہم کے ٹیموں اور متعلقہ اداروں کی محنت کا ثمر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اسی جذبہ ، محنت اور لگن سے کام کرتے رہیں تو وہ دن دور نہیں جب ہم پاکستان کو ہمیشہ کیلئے پولیو سے محفوظ بنالیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہر ماہ 8لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین کے قطرے پلانا ایک محنت طلب کام ہے اور محکمہ صحت کے اہلکار اس عمل کو کامیابی کے ساتھ سرانجام دے رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے سرحدی علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ دوسرے اضلاع سے آنے والے بچوں کو ویکسین کے قطرے یقینی طور پر پلائے جاسکیں۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر صحت ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے تعاون سے ہر ماہ انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے ضلع کے کام کو صوبائی سطح پر بھی سراہا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ماہ مئی کے دوران 7مئی سے 10مئی تک ضلع کی5سال تک کی عمر کے 8لاکھ41ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے، جس کیلئے ضلع بھر میں 1878ٹیمیں کام کریں گی اور گھر گھر جا کر ویکسین کے قطرے پلائیں گی، اجلاس میں ڈی ایچ او طارق محمود سمیت محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

1 day ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

6 days ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago