مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 اپریل2019ء) چیف ایگزیکٹیو آفیسر صحت ڈاکٹر ضیاء الحسن نے کہا ہے کہ بچوں کو بروقت حفاظتی ٹیکہ جات کے مکمل کورس سے متعدی بیماریوں کی روک تھام اور شرح اموات میں کمی لائی جا سکتی ہے تمام تر کوششوں کے باوجود اب بھی ہرسال پانچ میں سے ایک بچہ حفاظتی ٹیکہ لگائے جانے سے محروم رہ جاتا ہے، جسکی بنیادی وجہ والدین کا حفاظتی ٹیکہ جات سے آگاہی نہ ہونا ہے یہ بات نے عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے سلسلہ خانہ بدوش بستی میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ میں 24 تا 30 اپریل تک ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات منایا جا رہا ہے ہے، عوام میں آگاہی کیلئے خانہ بدوش بستی کا انتخاب کیا گیا جسکا بنیادی مقصد خانہ بدوش آبادی کو حفاظتی ٹیکوں کے لیے ترغیب دینا اس سے متعلق والدین میں پائے جانے والے شکوک و شبہات کو دور کرنا ویکسین کی افادیت بمطابق شیڈول سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے اس موقع پر ڈاکٹر طارق محمود نے بتایا کہ ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات کے سلسلہ میں ضلع بھر میں تمام مراکز صحت پر حفاظتی ٹیکہ سے متعلق خصوصی کاؤنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں دو سال سے کم عمر کے وہ بچے جو کسی بھی وجہ سے ویکسی نیشن سے محروم رہ گئے یا جنہیں شیڈول کے مطابق حفاظتی ٹیکے لگنے ہیں انکو ٹیکے لگائے جائیں گے اس کے علاوہ اہل خواتین کو تشنج سے بچاؤ کے ٹیکے بھی لگائے جائیں گے اس مقصد کے حصول کیلئے 280 افراد پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری ڈی ایچ او ڈاکٹر رفیق بھٹی پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر شاہد ریاض ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر امیر بخش ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عادل لغاری ڈبلیو ایچ او نمائندہ یوسف محمد راشد عدنان لغاری میڈیا کوآرڈینیٹر160 فرح نورین لیڈی ہیلتھ سپروائزر عمائدین علاقہ سوشل ورکرز نے شرکت کی۔