مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 اکتوبر2019ء) پییپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود کی زیر صدارت چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے دورہ مظفر گڑھ اور جلسہ عام کے سلسلے میں منعقدہ میٹنگ میں دورہ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،جس میں سینئر نائب صدر ساؤتھ پنجاب خواجہ رضوان عالم.ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل عبدالقادر شاھین ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوھدری سرور عباس، ڈویژنل جنرل سیکرٹری میر آصف دستی، ضلعی صدر مظفر گڑھ ملک بلال کھر،ضلعی جنرل مظفرگڑھ ملک مظہر پہوڑ، ضلعی جنرل سیکرٹری ملتان راؤ ساجد علی سمیت دیگر عہدے داروں نے شرکت کی۔
بلاول بھٹو 6 نومبر کو ملتان ہائی کورٹ بار سے خطاب اور 8 نومبر کو فیصل سٹیڈیم مظفرگڑھ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔