مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ بار ہال مظفرگڑھ میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہائیکورٹ بار ملتان میں چھ نومبر کو گیارہ بجے دن خطاب اور 8 نومبر کو فیصل سٹیڈیم مظفرگڑھ دن تین بجے جلسہ عام سے خطاب کے سلسلہ میں پیپلز لائرز فورم ڈیرہ غازی خان ڈویژن کا اجلاس زیر صدارت سردار ظفراللہ خان لغاری ڈویڑنل صدر پی ایل ایف ڈیرہ غازی خان ڈویڑن منعقد ہوا ،،جس کے مہمان خصوصی صدر پی ایل ایف ساؤتھ پنجاب شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ تھے۔
اجلاس میں ملک صفدر پہوڑ نائب صدر ساؤتھ پنجاب، میاں محمد اکرم ایڈووکیٹ، سردار بہرام خان بزدار ایڈووکیٹ، رانا لیاقت علی ایڈووکیٹ صدر پی ایل ایف راجن پور، عاطف بشیر ایڈووکیٹ، رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ، رانا محمد عثمان ایڈووکیٹ علی پور، میاں محبوب علی واندڑ ایڈووکیٹ لیہ، سید امیر عباس ایڈووکیٹ لیہ، اللہ نواز خان ایڈووکیٹ مظفرگڑھ، ملک جاوید کھور ایڈووکیٹ، احمد سلیم لغاری ایڈووکیٹ، نوید سلیمان ایڈووکیٹ لیہ اور دوسرے ممبران پی ایل ایف ڈسٹرکٹ بار نے شرکت کی، جس میں دونوں ایونٹس میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا گیا ۔