مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 جنوری2020ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود نے کہا ہے کہ فیلڈ افسران اپنی کارکرد گی کو مزید بہتر بنائیں لائن لاسز کو فیڈر کی سطح پر کنٹرول کریں۔ بجلی چوروں کو نہ صرف جرمانے کئے جائیں بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے میپکو ڈیفالٹرز سے وصولی کے اہداف حاصل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ڈیڈڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی،رننگ ڈیفالٹرز سے بلوں کی ادائیگی کے لیے سخت ترین اقدامات کئے جائیں اور ڈیفالٹرز کے کنکشنز فوری طور پرمنقطع کئے جائیں۔یہ باتیں انہوں نے میپکو سرکل مظفر گڑھ کے دورے کے موقع پر میپکو سرکل مظفر گڑھ کے افسران سے میٹنگ کے دوران کیں۔انہوں نے کہاایکسین اور ایس ڈی اوخود فیلڈ میں نکلیں،لائن لاسز اور واجبات کی وصولی کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کریں۔ایس ڈی اوز فیلڈ میں بھیجنے سے قبل لائن سٹاف کی ٹی اینڈپی کی چیکنگ کریں اور لائن سٹاف اپنی قیمتی جانوں کی حفاظت یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا تمام افسران صارفین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں تاکہ میپکو کا امیج لوگوں کی نظر میں بہتر ہو سکے۔اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذر محمد ڈب، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد نعیم سامٹیہ،ڈائریکٹرکمرشل میپکوہیڈکوارٹررفیق عابد، ایکسین میپکو ڈویڑن مظفرگڑھ محمدعمیرقاسم،ایکسین علی پوریعقوب گدارا،ایکسین لیہ بلال خان، ایکسین گریڈمظفرگڑھ منصف علی لغاری، ایکسین ایم اینڈٹی مظفرگڑھ نذیراحمد گوپانگ،ایکسین آرآرای مظفرگڑھ ملک محمداشرف، ڈی سی ایم اظہار علی میپکوسرکل مظفرگڑھ کے ایس ڈی اوز اور اے پی آر او بھی موجودتھے ۔