ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کادورہ،24حوالاتیوں کی رہائی کاحکم

مظفر گڑھ۔15 فروری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 فروری2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ رانا محمد عارف نے ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کا دورہ کیا۔ سول جج مظفرگڑھ، نعیم بخش ان کے ہمراہ تھے ۔سپرنٹنڈنٹ جیل ،اطہر جان ڈار، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل،محمد نازک شہزاد و دیگر آفیسران ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ بھی موجودتھے۔دوران انسپکشن جیل انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ فاضل جج نے نو عمر وارڈ، ہسپتال بیرک اور مختلف بیرکوںکو چیک کیا،کچن اسیران کی صفائی اور کھانے کے معیار کو سراہا اور24معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث حوالاتیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہائی کا حکم صادر فرمایا۔