ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کاڈسٹرکٹ جیل کادورہ،4حوالاتیوں کو رہاکرنے کاحکم

مظفرگڑھ۔17ستمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 ستمبر2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، مظفرگڑھ محمد ارشد انجم نے ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کا پندرہ روزہ دورہ کیا، سول جج مظفرگڑھ محمد سہیل انجم ان کے ہمراہ تھے۔سپرنٹینڈنٹ جیل اطہر جان ڈار، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد نازک شہزاد و دیگر آفیسران ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ بھی موجودتھے۔معائنہ کے دوران جیل انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ فاضل جج نے نو عمر وارڈ، ہسپتال بیرک سمیت مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا،کچن اسیران کی صفائی اور کھانے کے معیار کو سراہا اور04معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث حوالاتیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہائی کا حکم دیا۔