مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔16جون2017ء) ایم این اے جمشید دستی نے جیل میں بھوک ہڑتال کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طور پر نہر کھلوانے کے الزام میں گرفتار ایم این اے جمشید دستی نے جیل میں بھوک ہڑتال کر دی ہے۔جمشید دستی کا کہنا ہے کہ انہیں ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ اسی باعث انہوں نے بھوک ہڑتال کر دی ہے۔ جمشید دستی نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک انہیں ان کے اہل خانہ سے ملنے نہیں دیا جاتا تب تک وہ بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔
Next Post