اگر ہم نے دنیا سے اپنا وجود منوانا ہے تو تعلیم کے میدان میں ترقی کرنا ہو گا،ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 23 مارچ2021ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہا ہے کہ اگر ہم نے دنیا سے اپنا وجود منوانا ہے تو تعلیم کے میدان میں ترقی کرنا ہو گا، جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا اور اپنے کردارکو بلند بنانا ہوگا اور اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق پیدا کریں ایک دوسرے کا خیال رکھیں اور پاکستان کی ترقی کیلئے ہر فرد کو اپنا اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے یہ بات انہوں نے یوم پاکستان کی ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ڈی پی او حسن اقبال،اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب، سی ای او تعلیم سید کوثر حسین اورضلعی صدر بار عبدالقیوم دستی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ یوم پاکستان کی تقریب کچہری چوک پر منعقد کی گئی 7بج کر 59منٹ پر سائرن بجایا گیا ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی 8بجے ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین اور ڈی پی او حسن اقبال نے پرچم کشائی کی، قومی ترانہ پیش کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ روئے زمین پر پاکستان کو وجود مسلمانوں کی شناخت ہے۔ پاکستان کی سالمیت اور مضبوطی آج دنیا کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی اساس پر قائم رہے تو دنیا پر حکمرانی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوروناکی وبا کے باعث آج کی تقریب کو سادہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتیاط سے ہی اس وبا سے بچا جاسکتا ہے ہم نے خود بھی احتیاط کرنا ہے اور دوسروں کو اس کی تلقین کرنا ہے تاکہ اس موذی مرض سے محفوظ رہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او حسن اقبال نے کہا کہ23مارچ 1940کو جو ایک آزاد مملکت کو خواب دکھایا گیا تھا اس کا آغاز کو محمد بن قاسم کے آنے سے ہی شروع ہوچکا تھا لیکن اس کی تکمیل 14اگست 1947کو ہوئی انہوں نے کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے اور ہم نے یہ عہد کرنا ہے کہ اس ملک کو قیامت تک قائم و دائم رکھنے اور اس کی ترقی کیلئے ہم نے اپنااپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔ تقریب میں ڈی او تعلیم مہ جبین،سول ڈیفنس آفیسر غلام یاسین، پرنسپل سردار کوڑے خان پبلک سکول طاہر بشیر،ریسیکو1122،رضا کار، سول سوسائٹی سے ملک خیر محمد بدھ، پروفیسرافتخار ہاشمی، ام کلثوم سیال، ناظم بلوچ، سید امیر حسن، عبدالغفار کاکڑسمیت اساتذہ، طلباء اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔