مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ ایند ورکس ڈویلپمنٹ میاں شبیر علی قریشی نے چوک سرور شہید کے تھل کے بجلی سے محروم علاقوں کیلئے 9 کروڑ 40 لاکھ کی لاگت کے بجلی کے بڑے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ یہ تھل کے وہ دور افتادہ اور پسماندہ علاقے ہیں جن پر گذشتہ 40 سال کے عرصہ میں کسی سیاسی جماعت نے توجہ نہیں دی اور یہ ابھی تک بجلی اور دیگر سہولیات سے محروم چلے آ رہے ہیں۔وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر شبیر علی قریشی نے اس موقع پر کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنی حکومت کے پہلے تین ماہ کے دوران ہی اپنے وعدوں پر عمل درآمد شروع کر کے حقیقی تبدیلی کا آغاز کر دیا ہے اور عرصہ دراز سے محروم اور عدم توجہ کا شکار علاقوں میں بجلی فراہمی کے بڑے منصوبوں کا افتتاح ابھی صرف پہلا قدم ہے اور تحریک انصاف کی حکومت ایسے پسماندہ اور محروم علاقوں کی ترقی کیلئے مزید اقدامات کر کے ان علاقوں کی قسمت اور حالت بدل دے گی۔