مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی – اے پی پی۔ 05 جولائی2019ء) پیپلز پارٹی مظفر گڑھ کے زیراہتمام 42 واں یوم سیاہ کی تقریب منعقد کی گئی۔ پیپلز پارٹی ضلع مظفرگڑھ کے جنرل سیکریٹری ملک مظہر حسین پہوڑ نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ 1977میں آج کے دن ملک میں منتخب عوامی حکومت کاغیرآئینی طریقے سے تختہ الٹا یا گیااور عوامی لیڈرکو جیل میں ڈال کر مارشل لاء لگادیا گیا آج تک ملک اورقوم اسی غیر آئینی اقدام کی سزا بھگت رھے ھیں۔
انہوں نے کہا کہ آج پیپلز پارٹی کاایک ایک کارکن عہد کرتا ھے کہ ھم شھید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھینگے اور آمریت کی پیداوار سیاسی بونوں کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر سردار اللہ بخش چانڈیو، پیپلز لائیرز فورم پنجاب کے نائب صدر ملک صفدر پہوڑ ایڈووکیٹ، ڈویڑنل صدر سردار ظفراللہ لغاری ایڈووکیٹ، ضلعی صدر پیپلز لائرز فورم سردار اللہ نواز علی زئی ایڈووکیٹ، ملک جاوید کھور ایڈووکیٹ، ملک بلال کوریہ ایڈووکیٹ، سردار سلیم خان پتافی ایڈووکیٹ، غلام مصطفی بلوچ، ملک ریاض جھانب. مہر شہباز خان کھیڑا، احمد خان ایڈووکیٹ،ملک سجاد پہوڑ، پیپلز یوتھ کے سٹی صدر عامر علی، سید ملازم حسین شاہ ایڈووکیٹ ودیگر سینکڑوں عہدیدار وکارکنان موجود تھے۔