انتظامیہ کی جانب سے خانگڑھ میں سیاسی دباؤ پر آپریشن روکنا افسوسناک ہے،سردار آباد ڈوگر

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 دسمبر2018ء) ضلعی انتظامیہ کا ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن نہ کرنا وزیراعظم کے کلین پاکستان ویژن کے خلاف اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، انتظامیہ کی جانب سے خانگڑھ میں سیاسی دباؤ پر آپریشن روکنا افسوسناک ہے۔یہ بات تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سردار آباد ڈوگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سردار آباد ڈوگر کا کہنا تھا کہ خانگڑھ میں مین بازار، شایجمال چوک اور سٹیڈیم چوک میں تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے شہریوں کا گزرنا دشوار ہو گیا ہے لیکن اسسٹنٹ کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کسی کاروائی کی بجائے فرضی کاروائی کرکے سب اچھا قرار دے رہے ہیں۔