مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 اگست2022ء) اسسٹنٹ کمشنرمظفرگڑھ نعیم بشیر اور ڈی ایس پی جاوید مسعود کا ماتمی جلوسوں کے روٹس کا دورہ۔ مظفرگڑھ کی تحصیل چوک سرور شہید میں اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر نے ڈی ایس پی جاوید مسعود کے ہمراہ امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا۔
انہوں نے کربلا کمپلیکس اور امام بارگاہ حسینیہ کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ محرم الحرام کے دوران عزاداران کو ہرممکن سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ حکام کو جلوس کے راستوں کو کلیئر کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔