مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 جون2017ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں امتحان کے ڈر سے بھاگنے والے علی پور کے طالبعلم کو سی آئی اے سٹاف پولیس نے کوئٹہ سے بازیاب کرالیا۔ دو ماہ قبل ہائر سکینڈری سکول علی پور کا طالب علم محمد یاسر امتحان کے ڈر سے بھاگ کر کوئٹہ پہنچ گیا تھا۔طالبعلم محمد یاسر کے والد نے تھانہ سٹی علی پور میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ڈی پی او مظفر گڑھ اویس احمد نے طالبعلم کے اغوا پر جے آئی ٹی ٹیم بنا کر طالبعلم کو بازیاب کرانے کا حکم دیا تھاجے آئی ٹی میں ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی علی پور، ایس ایچ او جتوئی اور سی آئی سٹاف علی پور کے انچارج ایس آئی امتیاز بھٹہ شامل تھے۔ سی آئی اے سٹاف پولیس نے طالبعلم محمد یاسر کو کوئٹہ سے بر آمد کرکے طالبعلم اغوا کیس کو حل کردیا۔