مظفرآباد( مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔24جولائی۔2014ء) اقوام متحدہ ،اسلامی ممالک ،عالمی تنظیمیں غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور محاصرہ فی الفور ختم کرائیں حملے بند کیے جائیں مظلوم فلسطینی عوام کی فوری امداد یقینی بنائی جائے۔مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی مظالم کا نوٹس لیاجائے۔تحریک آزادی کے بیس کیمپ سے مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حق میں مشترکہ آواز بلند ہوگی ۔دارلحکومت مظفرآباد میں جعفریہ سپریم کونسل میں بھی وزیرزراعت و لائیوسٹاک کی بطور مہمان خصوصی شرکت ،سینئرممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ مفتی کفایت حسین نے صدارت کی ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید بازل علی نقوی نے کہا کہ تمام مقاطب فکر کو متحد ہوکر حکومتوں پر یہ دباؤ ڈا لنا ہوگا کہ وہ اسرئیلی مظالم کے خلاف عالمی فورسز پر موثر آواز بلند کرے ۔فلسطین ہو کشمیرپیپلز پارٹی کی حکومت کا موقف بڑا واضح ہے ۔شہید بھٹو نے کشمیر پر ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا اعلان کیاانہوں نے کہا کہ ہمیں مل بیٹھ کر مسئلہ فلسطین اور تنازعہ کشمیرکے حوالے سے ٹھوس موقف اپنانا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ فوری طور پر اسرائیل سے غزہ کا محاصرہ اور حملے بند کرائے ۔کانفرنس سے جعفریہ سپریم کے چیئرمین شبیر بخاری ،ممبرعلماء مشائخ کونسل علامہ فرید عباس نقوی ، میجر بشیر شاہ کاظمی ،جماعت اسلامی کے شیخ عقیل ،قاضی منظور الحسن ،لبریشن لیگ کے منظور قادر ،ممبر اسمبلی بیرسٹر افتخارگیلانی پروفیسر عبد الرحمن ،مہر علی نقوی ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔صدر محفل مفتی کفایت حسین نقوی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہمیں برادریوں اور ممالک کے خول سے باہر نکل کر مظلوم فلسطینیوں اور مظلوم کشمیریوں کے حق کی بات کرنا ہوگئی۔انہوں کہا کہ اس وقت پوری امت مسلمہ کو فلسطین عوام کا ساتھ دینا ہوگا ۔چپ کا روزہ توڑنا ہوگا ۔انہوں کہاکہ حکومت پاکستان اس حوالے سے پائیدار اور موثرحکمت عملی اپناتے ہوئے فی الفور اقدا مات کرے ۔سید شبیر شاہ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ فلسطینی عوام نے درست قیاد ت کا انتخاب کیا ہوا ہے ۔وہ جلدہی آزادی کی منزل سے ہمکناہوگی ۔کشمیری قیادت کو بھی اپنے متقبل کے فیصلے کا اختیار دیا جائے ۔جعفریہ کے نائب صدر علامہ فرید عباس نقوی نے کہا کہ اسرائیلی مظالم فوراََبند کیے جائیں ۔وقت کے یزید کے سامنے حسین کا کردار ادا کرنا ہوگا ۔امام حسین خمینی فرمایا تھا کہ اگر رتما م اسلامی ممالک ایک ہوجائیں تو اسرائیل کا ناپاک وجود مٹ جائے گا ۔ہمیں اتحاد کرنا ہوگا ،شیخ عقیل نے کہا کہ جعفریہ سپریم کونسل نے بروقت کانفرنس کا انعقاد کیا ۔سعودی عرب و وہری پالیسی ترک کرکے فلسطین کی مدد کو آگے آئے ۔بیرسٹر افتخارگیلانی نے بھی کہاکہ ہمیں فرقہ واریت کے دلدل سے نکل کر ایک ہونے کی ضرورت ہے ۔
Next Post