مظفر گڑھ (اُمظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 18 فروری2021ء) ضلع مظفر گڑھ سے اغواء کاروں کی ریکی کیلئے سندھ جانے والا ایایس آئی لاپتہ ہو گیا۔
مظفرگڑھ پولیس کے ترجمان کے مطابق لاپتہ ہونے والے اے ایس آئی محمد ظفر سے آخری مرتبہ فون پر17 فروری کو رابطہ ہوا تھا۔مظفرگڑھ پولیس کے ترجمان کے مطابق اے ایس آئی محمد ظفر کا 17 فروری کی شام سے فون بند ہے۔مظفرگڑھ پولیس کے ترجمان نے بتایاکہ مذکورہ اے ایس آئی کی تلاش کے لیے پولیس کی ٹیمیں سندھ روانہ کر دی گئی ہیں۔