Categories: NewsUrdu News

اعلیٰ تعلیم حکومت آزاد کشمیر کی ترجیحات میں شامل ہے،حکومت طلبہ کو تمام ممکنہ جدید تعلیمی سہولتیں مہیا کرنے کیلئے پرُ عزم ہے،راجہ فاروق حیدر

مظفرآباد (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 دسمبر2018ء) یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد نے اپنے سو لہویں کنوونشن میں 13696 سے زائد طلبہ و طالبات کو مختلف شعبہ جات اسناد تفویض کر دیں۔وزیراعظم ہائوس مظفرآباد میں منعقدہ کنووکیشن میں آزاد جموں و کشمیر کے صدر اور یونیورسٹی کے چانسلر سردار مسعود خان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ تقریب میں آزاد کشمیر کے دیگر جامعات کے وائس چانسلر حضرات ، وزراء، ممبران قانون ساز اسمبلی اور طلبہ و طالبات اور اُن کے والدین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔اسناد حاصل کرنے والوں میں گریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبہ و طالبات شامل تھے جبکہ 49 نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو گولڈ میڈل سے نواز گیا کنووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے طلبہ کی کامیابی اور انہیںمبارکباد پیش کرتے ہوئے بین الاقوامی معیار کے گریجویٹس تیار کرنے پر یونیورسٹی کی فیکلٹی کی شاندار الفاظ میںتعریف کی ۔اپنے خطاب میں صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ طلبہ کی تعلیمی زندگی میںتقسیم اسناد کی تقریب بڑی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں جس میں ایک طالب علم کو اپنی محنت کا پھل ڈگری کی صورت میںملتا ہے۔ اور آزاد جموں و کشمیر کی جامعات کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ہر سال مختلف شعبہ میں اعلیٰ تعلیم مکمل کرنے والوں کو ڈگریاں ایوارڈ کرتی ہے اور معاشرے کو تعلیم یافتہ اور کار آمد انسانی وسائل مہیا کرتی ہے ۔انہوں نے خاص طور پر اُن طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے گولڈ میڈل حاصل کیے ۔ انہوں نے یونیورسٹی کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ جامعہ میںتعلیمی معیار کو مذید بلند کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر دوسرے تعلیمی اداروں کے ساتھ روابط و تعاون بڑھا کر طلبہ کی تعلیمی اور تحقیقی استعداد کار کو بڑھائیں۔صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ طلبہ کی اس شاندار کامیابی کا سہر ا طلبہ کی اپنی محنت کے علاوہ اساتذہ کی انتھک کوششوں اور والدین کے سر ہے جنہوں نے اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے قربانیاں دیں۔ صدر نے اپنی اور حکومت کی طرف سے یونیورسٹی کی انتظامیہ کو ہر قسم کے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ علم کی روشنی پھیلانے کے مشن میں جامعہ کی انتظامیہ کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم خصوصاًاعلیٰ تعلیم حکومت آزاد کشمیر کی ترجیحات میں شامل ہے ، حکومت اپنے محدود وسائل کے بارے میں جامعہ کے طلبہ کو تمام ممکنہ جدید تعلیمی سہولتیں مہیا کرنے کے لیے پرُ عزم ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ آج ہم آزاد فضا میں آزادی کی نعمت سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جبکہ ہماری ریاست کا دوسرا حصہ بھارت کے غاصبانہ اور ظالمانہ قبضہ میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک مقبوضہ جموں و کشمیر کو بھارت کے نا جائز قبضہ سے آزاد نہیںکروایا جاتا ہماری آزادی اور خود مختاری کو شدید خطرات لاحق رہیں گے ۔ انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ سوشل میڈیا کی طاقت کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے مقہو ر اور مجبور انسانوں کی آزادی اور وہاں ہونے والے بھارتی فوج کے مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے استعمال کریں ۔صدر آزاد کشمیر نے طلبہ کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے علم اور تجربے کو اپنے معاشرے ، ملک اور قوم کی خوشحالی اور ترقی کے لیے بروئے کار لائیں اور اپنے آپ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین کردار سے بھی مسلح کریں کیونکہ کردار کی قوت کے بغیر تعلیم بے معنی ہے ۔ صدر سردار مسعود خان نے مذید کہا کہ ہمارے طلبہ کو ا ٓنے والے چیلنجز سے نبرد ازما ہونے کے لیے خود کو تیار کرنا ہو گا اور اس مقصد کے لیے سماجی مہارتوں کے ساتھ ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی سمیت نئے علوم پر عبور حاصل کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اساتذہ کو طلبہ کے اندر تعلیمی استعداد پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ اُن میں خود اعتمادی بھی پیدا کرنا ہو گی تاکہ وہ پورے اعتماد اور خود یقینی کے ساتھ دنیا کے ترقی یافتہ معاشروں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل سکیں۔ صدر سردار مسعود خان نے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلیم عباسی کی یونیورسٹی میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور جامعہ کے بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے لیے کوششوں پر انہیں خراج تحسین اور مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ نصابی سر گرمیوں کے ساتھ جامعہ نے اہم قومی مسائل پر وقتاً فوقتاً کانفرنسز ، سیمیناز اور مجالس مذاکرہ منعقد کر کے قابل قدر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر وائس چانسلر ڈاکٹر کلیم عباسی اور یونیورسٹی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے ۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago