مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 جنوری2019ء) اسسٹنٹ کمشنر علی پور عامر حسین نے شہر کے مختلف علاقوں اقبال چوک، ڈی ایس پی چوک، شاہ فیصیل چوک میں چھاپے مارے اور دکانداروں سے مختلف روزمرہ کی اشیاء کے ریٹ چیک کیئے اور اشیاء خوردونوش کا معیار بھی چیک کیا، گوشت مارکیٹ میں گوشت کا ریٹ مقرر کردہ ریٹ سے زائد وصول کرنے والے دو قصابوں اچھا ولد شیخ عبدالرحمن، رفیق ولد محمد شفیع اور عبدالشکور ولد عبدالحمید کے خلاف گوشت کی فی کلو زائد قیمت وصول کرنے پر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج کروا دیے۔