اسسٹنٹ کمشنرکا دورہ خان گڑھ ،نئے تعمیر ہونے والے پاک کا معائنہ کیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 اکتوبر2022ء) اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خانگڑھ مبین احسن نے خانگڑھ کا دورہ کر کے نئے تعمیر ہونے والے پارک کی جگہ کا معائنہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کی ہدایت پر گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خانگڑھ مبین احسن نے خانگڑھ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈمپنگ پوائنٹ خانگڑھ کی جگہ پر بنائے جانے والے پارک اورجاری کام کو چیک کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر مبین احسن نے حلقہ پٹواری اور قانونگو کو پارک کی جگہ کی حد بندی کرنے کی ہدایت کی اور پارک کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے خانگڑھ کے شہریوں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈمپنگ پوائنٹ جیسے مقام پر پرفضا پارک کے قیام کے عمل کو بہتر طریقے سے مکمل کرنے کے لئے تمام متعلقہ افسران و اہلکاروں کو مکمل طور پر اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دینے کی ہدایت کی۔

دریں اثناء انہوں نے ٹیم کے ہمراہ سموگ کے نہایت مضر اثرات سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لئے اینٹوں کے بھٹوں کا دورہ کیا جہاں ایک بھٹے پر زیگ زیگ طرز عمل پر عملدرآمد نہ ہونے پر بھٹہ مالک عامر جمیل کو 50 ہزار کا جرمانہ جبکہ اختر خان کے خلاف پولیس تھانہ خانگڑھ میں ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کئے۔