اساتذہ کی پیشہ وارانہ تربیت سے تعلیمی ماحول میں بہتری آئے گی ،ملک خیرمحمد

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 اگست2017ء)سابق انتظامی آفیسر ، دانشور و ادیب ملک خیر محمد بدھ نے کہا ہے کہ اساتذہ کی پیشہ وارانہ تربیت سے تعلیمی ماحول میں بہتری آئے گی اور معیار تعلیم میں اضافہ ہوگا،یہ بات انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول مظفرگڑھ میں تربیتی کورس مکمل کرنے والے اساتذہ کو اسناد کی تقسیم کرنے کی ایک تقریب سی خطاب کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں اساتذہ کا تقرر میرٹ پر ہورہا ہے ، جس سے غریب اور محنتی افراد کے گھروں میں خوشیاں آئی ہیں، اب رشوت اور سفارش کا کلچر ختم ہوگیا ہے، انہوں نے اساتذہ کی معیاری تربیت کے عمل کو سراہتے ہوئے سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش ملک اور سی ای او تعلیم شمشیر احمد خان کو مبارک باد دی اور اس توقع کا اظہا رکیا کہ تربیت یافتہ نوجوان اساتذہ فروغ تعلیم کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے، قبل ازیں سکول کو ہیڈ ماسٹر شاہد محمود اور ماسٹر ٹرینر کاظم رضا نے تربیت کورس کی تفصیلات بیان کیں،جبکہ تربیت پانے والی اساتذہ نے تربیت کے بہترین انتظامات کرنے اور انتہائی مفید لیکچر دینے پر سکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔