اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 مئی2022ء) اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ سے 2 افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے، ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں پل 88 کے قریب چھینے والا کھوہ پر اراضی کے تنازعہ پر پڑوسیوں کی آپس میں لڑائی سے چھینے والا کھوہ کے رہائشی 2 افراد 20 سالہ کاشف اور 22 سالہ شاہد دائیں بازو اور دائیں ٹانگ پر کارتوس کے چھرے لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں، اطلاع ملنے پر ریسکیو سٹاف نے موقع واردات پر پہنچ کر متاثرہ افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کر دیا ۔

پولیس تھانہ صدر کوٹ ادو نے موقع پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ۔