مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 فروری2020ء) احتجاجی دھرنے اور روڈ بلاک کرنے پر رنگپور تحصیل بناو موومنٹ کے عہدیداران اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج رنگپور تحریک موومنٹ کے عہدیداران کی مقدمہ کے اندراج کی مزمت تفصیل کے مطابق گزشتہ روز مظفرگڑھ کی سب تحصیل رنگپور میں رنگپور کو تحصیل کا درجہ دلانے اور وزیر اعلی کی اعلان کردہ تحصیل چوک سرورشہید سے رنگپور کا الحاق ختم کرانے کیلئے رنگپور تحصیل موومنٹ کے عہدیداران کی قیادت میں رنگپور چوک پر احتجاجی دھرنا دیا گیا اور مظفرگڑھ جھنگ روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا 10 گھنٹے کے طویل دھرنے کی وجہ سے سینکڑوں مسافروں کو سارا دن سخت تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا تھانہ رنگپور پولیس نے رنگپور تحریک موومنٹ کے چیئرمین مہر قارب ترگڑ ایڈووکیٹ،سابق چیئرمین یونین کونسل رنگپور شجر منیر کھیڑا،امتیاز کھیڑا،سعید ملانہ سمیت 160 نامعلوم افراد کے خلاف 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کر دیا ہے چیئرمین رنگپور تحریک موومنٹ مہر قارب ترگڑ ایڈووکیٹ ملک شفیق ملانہ ایڈووکیٹ اور تحریک کے دیگر راہنماوں نے مقدمے کے اندراج کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے حق کیلئے احتجاج کرنا اور آواز اٹھانا ان کا آئینی حق ہے انھوں نے کہا کہ اظہار رائے کا حق پاکستان کے آئین نے انھیں دیا ہے اور مقدمہ درج کرکے نہ تو انھیں خوفزدہ کیا جا سکتا ھے اور نہ ہی ان کی آواز کو دبایا جا سکتا ہے انھوں نے اپنے مطالبات کے منظور ھونے تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔