Home / News / ے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ میں شرکت پر پولیس کا جمشید دستی کے گھر پر چھاپہ

ے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ میں شرکت پر پولیس کا جمشید دستی کے گھر پر چھاپہ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ نومبر2019ء) مظفرگڑھ میں سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے گھر پر پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ چھاپا مارا اورجمشید دستی کے بھانجے سانول اور دیگر رشتہ داروں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

جمعہ کو سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے صحافیوں کو بتایا کہ صبح بجے پولیس نے میرے گھر اور دفتر پر ریڈ کیا جبکہ گھر میں موجود خواتین سے بدتمیزی اور توڑ پھوڑ بھی کی، یہ حکمرانوں اور پولیس کی ریاستی دہشت گردی ہے۔جمشید دستی نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کے جلسے میں شامل ہونے پر مجھے اور میرے گھر والوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Loading...