ہم سیرت طیبہؐ پر عمل پیرا ہوکر دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، مولانا محمد یار خان سعیدی

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 دسمبر2018ء) ہم حضرت محمدؐ سیرت طیبہؐ پر عمل پیرا ہوکر دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔محفل میلاد کا انعقاد گھر میں باعث برکت ہے۔ان خیالات کا اظہار مولانا محمد یار خان سعیدی نے حافظ محمد علی بھٹی اور محمد عثمان بھٹی کی رہا ئش گاہ پر منعقدہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خطاب کے دوران کیا۔محفل میلاد میں ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محمد اصغر غازی،محمد کلیم قادری،حافظ محمد خلیل،طیب ڈکھنہ،کامران ارشد شیخ اور حافظ محمد وسیم اشرف نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔