Home / News / ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد

ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد

مظفر گڑھ ۔16نومبر (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 16نومبر2020ء) :حضرت محمد ﷺ سے محبت ہر مسلم کے ایمان کا جزو ہے ،آپ ؐ سے محبت کا اظہا ر کر نے کیلئے ضلع بھرمیں ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ منایا جا رہا ہے ۔اس سلسلے میں ایڈیشنل ریونیو عمران شمس کی قیادت میں ڈی سی آ فس سے کچہری چوک تک ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جام آفتاب حسین،ڈی ایس پی عظمت اللہ،پروفیسر افتخار ہاشمی،ملک خیر محمد بدھ،امیر حسن مدنی،صدر ایپکا،سرکاری ملازمین ریسکیو1122،سول ڈیفنس کے رضا کار،سول سوسائٹی کے نمائندے وکلاء،تاجر اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے ناموس رسالت کے بینر اٹھا رکھے تھے اور آپ ؐ کی محبت کے نعرے لگا رہے تھے۔ریلی کے اختتام پر صدر مرکزی انجمن تاجران سید امیر حسن نے دعا کرائی۔

Loading...
%d bloggers like this: